مشرق وسطیٰ

ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس

ربیع الاوّل کے پروگراموں کی سکیورٹی بارے تبادلہ خیال ربیع الاوّل کے تمام پروگراموں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی علماء کرام کے تعاون سے12 ربیع الاوّل کو پُر امن بنائیں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈی آئی جی آپریشنزلاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ ربیع الاوّل کی مناسبت سے شہر بھر میں منعقد ہونے والی ریلیوں،جلوسوں،سیمینارزسمیت تمام پروگراموں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔جلوسوں و ریلیوں کے روٹ پر لائٹنگ کے مناسب انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ سکیورٹی انتظامات پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں امن کمیٹی ممبران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ علامہ شکیل ناصر،مفتی عمران حنفی، قاسم علی قاسمی، حافظ زبیر ورک،عبدالوحید،مفتی عاشق حسین،رانا منان ودیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد صہیب اشرف،ایس پی اے آرایف،ایس پی سٹی، ایس پی اقبال ٹاؤن، ایس پی کینٹ ودیگر افسران اس موقع پر موجودتھے۔اجلاس میں ربیع الاوّل کے پروگراموں کی سکیورٹی بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پولیس افسران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر پیچ ورک جلد مکمل کروائیں۔ 12 ربیع الاوّل کے جلوسوں کے منتظمین سے مسلسل رابطہ میں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر سے نکلنے والے جلوسوں وریلیوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ علماء کرام کے تعاون سے12 ربیع الاوّل کو پُر امن بنائیں گے۔ اجلاس کے اختتام پر ڈی آئی جی آپریشنز نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعا کروائی۔ امن کمیٹی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button