جنرل

وفاقی محتسب کی ہدا یت پر آن لا ئن پرو ٹیکٹراسٹیمپ کا آ غا ز

بیورو آف امیگر یشن اینڈ اوورسیز ایمپلا ئمنٹ نے یہ سہو لت ائر پورٹس پر بھی فرا ہم کر دی، رواں سال کے دوران 14,339 بیرون ملک سفر کر نے والے پا کستا نی اس سہولت سے استفا دہ کر چکے ہیں

اسلام آ باد(بیورورپورٹ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی مدا خلت سے بیرون ملک ملا زمت یا تعلیم کے لئے سفر کر نے والے پا کستا نیوں کے پا سپورٹ پر پروٹیکٹر اسٹیمپ لگا نے کا ایک دیر ینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے اور بیو رو آ ف امیگر یشن اینڈ اوورسیز ایمپلا ئمنٹ نے آن لا ئن بھی پرو ٹیکٹر اسٹیمپ لگا نے کی سہو لت فرا ہم کر دی ہے۔ رواں سال کے دوران اب تک 14,339 بیرون ملک سفر کر نے والے پا کستا نی اس سہولت سے استفا دہ کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ مڈل ایسٹ اور دیگر مما لک میں روزگار کے لئے جا نے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے پا سپورٹ پر پروٹیکٹر اسٹیمپ لگوائیں بصورت دیگر انہیں بیرون ملک سفر کی اجا زت نہیں دی جا تی اور انہیں ائر پورٹ سے واپس بھیج دیا جا تا تھا جس سے ان کی بیرون ملک ملازمت کے سا تھ ساتھ ٹکٹ کی رقم بھی ضا ئع ہو جا تی تھی۔اب وفاقی محتسب کی مدا خلت اور وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیموں کے دوروں کے سبب بیو رو آ ف امیگر یشن اینڈ اوورسیز ایمپلا ئمنٹ نے آن لا ئن بھی پرو ٹیکٹر اسٹیمپ لگا نے کی سہو لت فرا ہم کر دی ہے۔ علا وہ ازیں وفاقی محتسب کی ہدا یت پر پا کستان میں تمام بین الا قوا می ہوا ئی اڈوں پر بھی چوبیس گھنٹے یہ سہو لت میسر ہے تا کہ اگر کو ئی شہر ی لاعلمی کی بنیا د پر پرو ٹیکٹر اسٹیمپ نہ لگوا پا ئے تو ائر پورٹ پر ہی اس کی یہ مشکل حل کردی جا ئے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button