اہم خبریںپاکستان

افغان فورسز کی سرحدی جارحیت پر پاک فوج کا منہ توڑ دانت شکن جواب،افغان فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔زرائع

پاکستان کا اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا

اسلام آباد (بیورورپورٹ) افغان فورسز کی سرحدی جارحیت پر پاک فوج کا منہ توڑ دانت شکن جواب،افغان فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تفصیلات کے مطابق سرحدی علاقے نوشکی میں پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے پاکستانی سرحد پر جارحیت گولہ باری اور شدید فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج نے موئثر اور منہ توڑ جواب دیا۔تفصیلات کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے نوشکی میں پاک افغان بارڈر پر غزنالی سیکٹر میں جارحیت کی گئی، افغان فورسز کی جانب سے پاکستان کی پوسٹوں پر شدید فائرنگ کی گئی پاکستان فوج کے غیور جوانوں نے افغانستان کی طرف سے جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا جوابی کارروائی میں افغان چوکیوں کو نشانہ بنایا سکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ پاک فورسز کی جانب سے باڑ کی مرمت کے دوران پیش آیا، پاکستان نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے افغان فورسز کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی، پاک فورسز کی جوابی کارروائی میں افغان فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کا اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا، افغان فورسز کی جانب سے بِلا اشتعال جارحیت کئی مرتبہ پہلے بھی کی جا چکی ہے، جس کا ہر مرتبہ پاک افواج نے دانت شکن جواب دیا ہے پاک فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قومی و سرحدی، علاقائی سالمیت پر کسی صورت حرف نہیں آنے دیں گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button