اہم خبریںپاکستان

سعودی وزیر سرمایہ کاری کی سربراہی میں وفد اسلام آباد پہنچ گیا

سعودی وفد کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کے درمیان دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تجاویز (بزنس ٹو بزنس) کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔

اسلام آباد(بیورورپورٹ):‌سعودی وفد کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کے درمیان دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تجاویز (بزنس ٹو بزنس) کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے
وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز کی سربراہی میں سعودی عرب کا ایک اعلٰی سطح کا وفد تین روزہ دورے پر بدھ کو اسلام آباد پہنچ گیا۔
سعودی وفد کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کے درمیان دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تجاویز (بزنس ٹو بزنس) کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان کے دفترِ خارجہ نے بتایا کہ سعودی وزیرِ سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی سربراہی میں آنے والا اعلٰی سطح کا وفد 9 سے 11 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کرے گا۔
سعودی وزیرِ سرمایہ کاری کا دورہ پاکستان ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب اسلام آباد میں آئندہ ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔
وزیرِ سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کے دورے کا مقصد سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانا ہے۔
بدھ کو پاکستان پہنچنے پر میزبان ملک کے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر تجارت جام کمال خان اور وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان سمیت دیگر اعلٰی حکام نے نُور خان ایئربیس پر مہمان وفد کا خیر مقدم کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button