بانی رکن کے طور پر پاکستان دولت مشترکہ کی بنیادی اقدار کی مکمل تائید کرتا ہے۔سپیکر ملک محمد احمد خان
تاریخ میں پہلی بار پنجاب اسمبلی نے پارلیمانی ڈویلپمنٹ یونٹ قائم کیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی سیکرٹری جنرل سی پی اے سٹیفن ٹویگ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو
لاہور (نمائندہ خصوصی): سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے لندن میں کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سٹیفن ٹویگ (Steven Twig)سے ملاقات کی۔ ملاقات میں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔بانی رکن کے طور پر پاکستان دولت مشترکہ کی بنیادی اقدار کی مکمل تائید کرتا ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی فروری 2025 میں کامن ویلتھ پارلیمنٹیرینز کے لیے علاقائی کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے سیکرٹری جنرل سی پی اے کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔جس پر سیکرٹری جنرل سی پی اے نے شرکت کی دعوت قبول کرلی۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے مزید کہاکہ تاریخ میں پہلی بار پنجاب اسمبلی نے پارلیمانی ڈویلپمنٹ یونٹ قائم کیا۔ پی ڈی یو پارلیمانی کارروائی کے انعقاد پر 2 ماہ کا لازمی کورس کراتا ہے۔ سیکرٹری جنرل سی پی اے سٹیفن ٹوئگ نے سپیکر ملک محمد احمد خان کے اقدامات کو سراہا۔