سعودی ولی عہد سے ریاض میں ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ملاقات میں سعودی عرب اور ایران کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے بدھ کو ریاض میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور ایران کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العبیان موجود تھے۔
ایران کی جانب سے مملکت میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی اور ایرانی وزارت خارجہ کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔
قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کی تھی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور ایران کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی ہے۔