جنرل

ٹیکنالوجی اور انٹرپینورشپ کے مستقبل کیلئے أئی ٹی میں انقلاب انووسٹا کیفے زون کا انعقاد عمل میں لایا گیا

أج کا دن ایک اہم سنگ میل کا نشان ہے جس کے دروازے انووسٹا کیفے نے کاروباری افراد اور فری لانسرز نوجوانوں کے لئے کھول دیئے ہیں

لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی عامر سہیل)ٹیکنالوجی اور انٹرپینورشپ کے مستقبل کیلئے ڈیلیکیسی فوڈز گلوبل کمیونیکیشن کے اشتراک سے أئی ٹی میں انقلاب لانے کے لئے ڈی ایچ اے میں انووسٹا کیفے زون کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے جس میں فری لانسرز اور اختراع کاروں کیلئے جدید تقاضوں سے ہم أہنگ تمام تر سہولیات ایک چھت تلے میسر ہونگی گزشتہ روز ہونے والی پروقار تقریب کے مہمان خصوصی پیاف،پروگریسو،پائینر الائنس کے چیئرمین و سابق صدر ایف پی سی سی أئی انجم نثار اور پیاف کے چیئرمین فہیم الرحمن سہگل نے کیا جبکہ اس موقع پر انووسٹا ٹیکنالوجی کیفے کے سی ای او میاں طاہر، مینجنگ ڈائریکٹر محمد عرفان مغل، سی پیک گوادر کے سپوکس پرسن عاطف خان، تاجر رہنماء و لاہور چیمبر أف کامرس کے ای سی ممبران عامر علی، ذیشان سہیل ملک، عثمان ملک، أرگنائزر ساجد شاہ سمیت أئی ٹی و بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے کثیر افراد نے شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ أج کا دن ایک اہم سنگ میل کا نشان ہے جس کے دروازے انووسٹا کیفے نے کاروباری افراد اور فری لانسرز نوجوانوں کے لئے کھول دیئے ہیں جو أئی ٹی میں اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کو بروۓ کار لا کر نہ صرف معاشی طور پر خودکفیل ہونگے بلکہ ملک کے لئے کثیر زرمبادلہ کے زخائر میں اضافے کا سبب ٹھرے گے۔ واضح رہے کہ انووسٹا ٹیکنالوجی زون راوی صرف ایک بلڈنگ نہیں بلکہ یہاں پر کیفے زون کا انعقاد انٹرنیشنل تقاضوں کا حامل میٹنگ، کلائنٹ ڈسکشن کے علاوہ خصوصی وسائل، ماہرانہ رہنمائی اور ایک متحرک کمیونٹی تک رسائی جو کاروبار کو پھلنے پھولنے کیلئے بہترین ماحول فراہم کرتی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button