جنرل

ڈی پی او قصور عیسی خان کا بد نام زمانہ سب انسپیکٹر تھانہ صدر قصور کے خلاف بڑا ایکشن

فرضی عورت کو عدالت میں پیش کر کے ملزمان کے خلاف بیان جاری کروا دیا جبکہ مدعیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے کسی قسم کا کوئی مقدمہ درج نہیں کروایا اور نہ ہی اس کی بیٹی اغوا ہوئی ہے

قصور (نمائندہ ) ڈی پی او قصور عیسی خان کا بد نام زمانہ سب انسپیکٹر تھانہ صدر قصور کے خلاف بڑا ایکشن ۔جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کرنے پر اور بھاری رشوت لینے پر سب انسپیکٹر سے سپاہی بنا دیا ۔ڈی پی او قصور کے حکم پر سب انسپیکٹر غلام صابر کی مدعیت میں مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق SI مشتاق احمد نے مخالفین سے مل کر ایک جھوٹا اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کروایا اور ملزمان کو غیر قانونی طریقے سے تیاری کروا کر شریف شہریوں کو ملزم بنا دیا اور فرضی عورت کے ذریعے 626/24 بجرم 365 بی کا مقدمہ درج کر وا کر فرضی عورت کو عدالت میں پیش کر کے ملزمان کے خلاف بیان جاری کروا دیا جبکہ مدعیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے کسی قسم کا کوئی مقدمہ درج نہیں کروایا اور نہ ہی اس کی بیٹی اغوا ہوئی ہے ۔معاملہ ہائی لائٹ ہونے پر ڈی پی او قصور میں انکوائری کروائی جس میں ایس ائی مشتاق احمد گنہگار ثابت ہوا اور ڈی پی او قصور نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ائی کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے سب انسپیکٹر سے سپاہی بنا دیا ۔شہریوں نے ڈی پی او قصور کے اس اقدام کو سراتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button