پاکستانتازہ ترین

27 فلسطینی طلبا کا پہلا دستہ قاہرہ سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گیا ہے

فلسطین کے 192 طلبا پاکستانی طبی اداروں میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کریں گے

حکومت پاکستان فلسطین کے 192 طلبا کو مختلف طبی اداروں میں میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم کی سہولت فراہم کرے گا۔ 192 طلبا میں سے27 فلسطینی طلبا کا پہلا دستہ قاہرہ سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔
اتوار کو قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کی پریس ریلیز کے مطابق سفارتخانے کے حکام اور الخدمت فانڈیشن کے نمائندوں نے 27 فلسطینی طلبا کے پہلے بیچ کو آج قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاہور روانہ کرنے میں سہولت فراہم کی۔پاکستان کے لیے روانہ ہونے والا گروپ جنگ زدہ غزہ سے تعلق رکھنے والے کل 192 فلسطینی طلبا کے پہلے بیچ کا حصہ ہے جو پاکستان کے مختلف طبی اداروں میں میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم جاری رکھیں گے۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ان طلبا کو پاکستان کی میڈیکل یونیورسٹیوں میں مکمل فنڈڈ پروگراموں پر اپنی تعلیم جاری رکھنے میں سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ اقدام گلوبل ریلیف ٹرسٹ، ڈاکٹرز آف رحمان اور الخدمت فانڈیشن کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button