مشرق وسطیٰ

پاکستان: ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کی کاوش,اغواء شدہ بچہ 1گھنٹے میں ڈھونڈ نکالا

سیف سٹی ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کی کاوشو ں سے ایک گھنٹے میں بچہ ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا ،بچوں سے متعلق ایمرجنسی کی اطلاع 15 کال پر 3دبا کر ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی پر دیں۔ترجمان سیف سٹیز

لاہور (نمائندہ خصوصی): ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نے کوشش کرتے ہوئے اغواء شدہ بچہ 1گھنٹے میں ڈھونڈ نکالا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہربنس پورہ سے9 سالہ بچے کے اغواء سے متعلق کال موصول ہوئی۔ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نے پولیس کو ہدایت دی کہ وہ بچے کو ٹریس کرنے میں کیمروں سے مدد لیں۔پولیس نے ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی سے لاسٹ اینڈ فاؤنڈ بچوںکا ڈیٹا حاصل کیا۔ڈیٹا چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ باغبان پورہ سے اسی بچے کے ملنے کی کال بھی موصول ہوئی ۔ترجمان سیف سٹیز کا کہنا تھاکہ ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نے ہربنس پورہ پولیس کو بچہ باغبانپورہ سے لانے کی ہدایت کی۔سیف سٹی ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کی کاوشو ں سے ایک گھنٹے میں بچہ ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا ۔ بچے کی بحفاظت واپسی پر والدین کی خوشی قابل دید تھی۔والدین نے پولیس اور ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button