اہم خبریںپاکستان

چین کے وزیراعظم کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات

ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا

عسکری ذرائع کے مطابق پیر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس کے ساتھ اہم ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ چین اور پاکستان کے درمیان دفاع اور دہشت گردی کے حوالے سے امور بھی زیربحث آئے۔
چین کے وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا اور اس جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت اور مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button