جنرل

پنجاب ہائی وے پٹرول: صوبہ بھر میں شاہرات پر قوانین کی پاسداری اور شہریوں کی خدمت و تحفظ کیلئے سرگرم عمل

رواں ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری، بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 12 لاکھ سے زائد افراد اور05لاکھ سے زائد گاڑیوں کو چیک کیاگیا۔

لاہور(نمائندہ خصوصی): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبے کی تمام شاہرات پر پنجاب ہائی وے پٹرول کی ٹیمیں عوام کی جان و مال کے تحفظ، حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی ہموار روانی کیلئے سرگرم عمل ہیں۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ صوبے کے تمام اضلاع کی شاہرات پر پی ایچ پی ٹیمیں اپنے اپنے بیٹ ایریاز میں فیلڈ پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں اورجرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مدد اور راہنمائی کیلئے ترجیحی بنیادوں پرمزید بہتر اقدامات کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ہائی وے پٹرول کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔
پنجاب ہائی وے پٹرول صوبہ بھر میں شاہرات پر قوانین کی پاسداری اور شہریوں کی خدمت و تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہیں اسی سلسلے میں پنجاب ہائی وے پٹرول نے ماہ اکتوبر کے پہلے 02ہفتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پی ایچ پی نے رواں ماہ شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 12 لاکھ 84 ہزار 7 سو 36 افراد کو چیک کیا، دورانِ چیکنگ 265 اشتہاری مجرمان/ عدالتی مفروران کو گرفتار کیا، 5 لاکھ 60 ہزار 3 سو 88 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، 94 چوری شدہ گاڑیاں / موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔ ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے تحت 9537 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی، گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 565 گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی، شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر 6649 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔16 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا، 89 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا، 4326مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی، پولیس خدمت مراکز پر 6750 شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی گئیں، ناجائز اسلحہ کے 24 مقدمات درج، منشیات فروشوں سے 742 لیٹر شراب اور 5 کلوگرام ہیروئن برآمدکی گئیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی فورس کو شاباش دی۔ آئی جی پنجاب نے ٹریفک کی روانی، شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے بھرپور محنت اور خلوص نیت سے فرائض ادا کرنے کے احکامات جاری کئے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button