مشرق وسطیٰ

سرکاری جامع کی طالبات کے وفد کا نیب لاہور بیورو کا مطالعاتی دورہ، اعلی حکام سے ملاقات، نیب ورکنگ پر جامع بریفنگ دی گئی

سوسائٹی کو بدعنوانی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے نیب سکول، کالج اور یونیورسٹی سطح پر اصلاحی اقدامات اٹھانے میں سرگرم عمل ہے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹینٹ جنرل (ر) نذیر احمد کے ویژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے نیب لاہور کیجانب سے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین، لاہور کی طالبات و اساتذہ پر مشتمل وفد کا لاہور بیورو میں تعلیمی و معلوماتی دورہ کا اہتمام کیا گیا۔ وفد مذکورہ جامع کی سینئر پروفیسرز کے زیرنگرانی نیب لاہور بیورو پہنچا جہاں انہیں نیب آگاہی و تدارک ونگ کی خواتین افسران کیجانب سے نیب کے ویژن، آگاہی و تدارک ونگ کے مینڈیٹ اور نیب ورکنگ پر جامع بریفنگ دی گئی۔
دورہ کی تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کے سافٹ امیج ویژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور امجد مجید اولکھ کی ہدایات پر نیب لاہور آگاہی و تدارک ونگ کی جانب سے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین، لاہورکے وفد کو نیب لاہور مدعو کیا گیا جہاں وفد کو نیب کے انسداد بدعنوانی مینڈیٹ اور ادارہ کی مجموعی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پروفیسرز و طالبات پر مشتمل وفد کو نیب لاہور کےمختلف ونگز اور انویسٹی گیشن سیل کا دورہ بھی کروایا گیا۔
وفد کو نیب لاہور آگاہی و تدارک ونگ کی آفیسر کیجانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ سوسائٹی کو بدعنوانی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے نیب سکول، کالج اور یونیورسٹی سطح پر اصلاحی اقدامات اٹھانے میں سرگرم عمل ہے جسکے لئے محکمہ تعلیم و ایجوکیشن سیکٹر انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے نیب نے طلباء و طالبات کی کردار سازی کی تنظیمیں (Character Building Societies) بھی بنارکھی ہیں جہاں طلباء و طالبات کی اخلاقی و معاشرتی تربیت ان کی زمہ داریوں میں شامل ہے۔ بریفنگ کے بعد طالبات سے کردار سازی مہم کی کارکنان کے طور پر حلف بھی لیا گیا تاکہ وہ جامع میں واپسی پر تعین کردہ ذمہ داریوں کو نبھانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کرسکیں۔
اس موقع پر دورہ کی سربراہی کرنیوالی پروفیسر نایاب کی جانب سے نیب لاہور بیورو میں آمد، تفصیلی بریفنگ اور مختلف شعبہ جات کے وزٹ کو نیب حکام کیجانب سے حوصلہ افزاء کاوش کے طور پر تصور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا شعبہ آگاہی و تدارک ہماری سوسائٹی میں کرپشن کیخلاف گراس روٹ لیول پر کام کر رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ
نیب میں دورہ اور تفصیلی بریفنگ کے بعد انہوں نے نیب کو عمومی تاثر سے بلکل مختلف پایا جبکہ ریجنل بیورو کا وزٹ طالبات کیلئے نیب کا حقیقی تعارف ثابت ہوا ہے۔
اس موقع پر طالبات کی جانب سے قومی ادارہ نیب میں آمد کو ایک معلوماتی دورہ تصور کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور مکمل سدباب میں نیب اہم کردار ادا کررہا ہے تاہم انہوں نے مزید کہا کہ ملکی ترقی مضبوط معیشت کی مرہون منت ہے جسکے لئے نیب اپنے حصہ کا کام کررہا ہے۔
طالبات کے نیب لاہور بیورو دورہ کے اختتام پر نیب افسران کی جانب سے خواتین پروفیسرز کو شیلڈز حوالہ کی گئیں اور افسران و وفد کا یادگاری گروپ فوٹو بھی لیا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button