اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی احتجاج بری طرح ناکام ھونا انکی مقبولیت اور انکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ھے.

پورے صوبے سمیت ڈیرہ آسماعیل خان کے عوام انکی بھونڈی اور مفاد کی سیاست سے پوری طرح آشناء ھوچکے ہیں اور عوام نے انکو یکسر مسترد کردیا ھے, ملک عابد اعوان

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی) گزشتہ روز وزیراعلی علی آمین خان گنڈہ پور نے مجوزہ آئینی ترمیم اور دیگر مطالبات کے حوالے سے احتجاج کی کال دی تھی جو بری طرح ناکام ثابت ھوئی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری ملک عابد اعوان ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ وزیراعلی کی طرف سے پورے صوبے میں احتجاج کی کال پر کوئی کارکن یا لیڈر شپ باہر نہ آسکی حتی کہ انکے اپنے آبائی حلقے میں بھی احتجاج بری طرح ناکام ثابت ھوا پارٹی کے صوبائی صدر اور وزیراعلی کے اپنے حلقے میں احتجاج بری طرح ناکام ھونا انکی مقبولیت اور انکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ھے پورے صوبے سمیت ڈیرہ آسماعیل خان کے عوام انکی بھونڈی اور مفاد کی سیاست سے پوری طرح آشناء ھوچکے ہیں اور عوام نے انکو یکسر مسترد کردیا ھے ملک عابد اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعلی موصوف اس مجوزہ ترمیم کے موقع پر پشاور میں رہتے وہ سی ایم ہاوس چھوڑ کر پانچ روز کے لیے گھر پہنچ گئے ہیں اسکا مطلب ھے موصوف ڈیل کرکےمکمل طور پر سلینڈر کرکے ایک بار پھر اپنے لیڈر عمران خان اور انکے فالوورز کو بے عیاروں مددگار چھوڑ دیا’ وزیراعلی کو ڈیرہ آمد پر اربوں روپے کی لاگت سے قائم کئے گئے سیوریج کے کھڈے دیکھ کر کوئی شرمندگی تو محسوس ھوئی ھوگی اربوں روپے کا سیوریج کا سسٹم کرپشن کی نظر ھوچکا ھے ڈیرہ سمیت پورے صوبے میں کرپشن کا بازار گرم ھے کلاس فور کی نوکری کے لیے آٹھ لاکھ روپے کا ریٹ مقرر ھے گومل یونیورسٹی سمیت دیگر محکموں کے پاس تنخواہ اور پنشن دینے کے پیسے نہیں آمن و آمان کی صورتحال دن بدن ابتر ھوتی جارہی ھے اور ترقیاتی امور بلکل ٹھپ ھوکر رہ گئے ہیں جوکہ وزیراعلی کے نااہل اور ناکام ھونے کی دلیل ھے انکا مزید کہنا تھا کہ علی آمین اپنے لیڈر اور اسٹبلشمنٹ دونوں کو گمراہ کرنے کی کوشیشوں میں مصروف عمل ہیں لیکن یہاں بھی انکی یہ پالیسی ناکامی سے دوچار ھوچکی ھے اور عمران خان انکی پالیسیوں اور کارکردگی سے متنفر ھوچکے ہیں اور وہ انکا متبادل ڈھونڈنے پر غور کررہیے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک جمہوری جماعت ھے جو تمام تر نشیب و فراز کے باوجود عوام کے ساتھ کھڑی ھے اور عوام کے حقوق کی ترجمانی کرتی ھے اور ہم بھی اپنے قائدین کے دیئے ھوئے مشن اور فلسفے پر عمل پیرا ھوکر عوامی حقوق کی پاسداری کریں گے اور انکی مفاد کی سیاست کرپشن اور فرسودہ پالیسیوں پر آواز بلند کرتے رہنگے!

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button