جنرل

پنجاب پولیس کا ایک اور جوان فرض کی راہ میں شہید

راولپنڈی کے علاقے روات میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل محمد احسان کیانی شہید، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر کانسٹیبل محمد احسان کیانی کو شاندار خراج تحسین۔

لاہور (نمائندہ): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی کے علاقے روات میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل محمد احسان کیانی کی شہادت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر کانسٹیبل محمد احسان کیانی کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل محمد احسان کیانی نے منشیات فروشوں کا مقابلہ کرتے ہوئے عظیم قربانی پیش کی، پنجاب پولیس اپنے بہادر جوان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ روات پولیس نے منشیات فروش محمد آزاد عرف ماما کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی،کانسٹیبل محمد احسان کیانی چھاتی پر فائر لگنے سے شہید ہوگئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ جوابی فائرنگ میں ملزم بھی کیفر کردار کو پہنچ گیا، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button