مشرق وسطیٰ

محسن نقوی کا روات میں منشیات فروش کی فائرنگ سے شہید پولیس کانسٹیبل احسان کیانی کو خراج عقیدت، اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار

پنجاب پولیس کے بہادر سپوت شہید کانسٹیبل احسان کیانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ڈرگ مافیا جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری رہے گی، محسن نقوی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):‌ وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں منشیات فروش کی فائرنگ سے شہید پولیس کانسٹیبل احسان کیانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل احسان کیانی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل احسان کیانی نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے بہادر سپوت شہید کانسٹیبل احسان کیانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ڈرگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے جہاد ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری رہے گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button