مشرق وسطیٰ

شہر میں روڈ سائیڈ پر پارکنگ، ناجائز بس اڈے قائم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں، ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، ڈاکٹر اسد ملہی

ٹرانسپورٹرز کا تجاوزات اور ون وے پر کریک ڈاؤن پر سی ٹی او لاہور سے اظہارِ تشکر، غیر قانونی بس اسٹینڈز کےخلاف کارروائی پر متفقہ فیصلہ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے خصوصی ریفریشر کورسز بھی کروانے کا فیصلہ، بس کی چھٹ پر سواریاں بٹھانے پر درج ہوگا، ڈاکٹر اسد ملہی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی سے پنجاب انٹر سٹی بس اونرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، ایس پی سٹی شہزاد خان، وفد میں حاجی خالد، بابا رحمت، عرفان نیازی، عدنان مجید سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی، ملاقات میں پنجاب بس اونرز ایسوسی ایشن کے مسائل اور ممکنہ حل کو زیر بحث لایا گیا، ٹرانسپورٹرز کا تجاوزات اور ون وے پر کریک ڈاؤن پر سی ٹی او لاہور سے اظہارِ تشکر کیا، اس موقعہ پر غیر قانونی بس اسٹینڈز قائم کرنے والوں کےخلاف کارروائی پر متفقہ فیصلہ کیا گیا، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ آذادی فلائی اوور، 32 چوک اور شاہدرہ چوک میں غیر قانونی پارکنگ کےخلاف کارروائی کی جائے گی، ڈاکٹر اسد ملہی کا کہنا تھا کہ نیازی شہید چوک اور شاہدرہ چوک میں مستقل بسیں کھڑی کرنے پر کارروائی ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی پارکنگ اسٹنڈز کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک بہاو میں خلل بننے والی رکاوٹوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ٹرانسپورٹرز نے بھی غیر قانونی اقدام کیخلاف بھرپور کارروائی کی یقین دہانی کروائی، سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ بس کی چھٹ پر سواریاں بٹھانے پر مقدمہ درج ہوگا، ڈرائیورز، ویلڈ ڈرائیونگ لائسنس، روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ ساتھ رکھیں، ڈاکٹر اسد ملہی نے ٹرانسپورٹرز مسائل کے حل کیلئے ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹرز پر مشتمل مشترکہ کمیٹیاں فعال کرنے کی بھی ہدایت کی، کمیٹیاں باہمی مشاورت سے ٹریفک مسائل کے حل کیلئے لائحہ عمل بنائیں گیں، باہمی مشاورت سے مسائل کا خاتمہ ممکن ہو گا، ملاقات میں ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے خصوصی ریفریشر کورسز بھی کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button