
مشرق وسطیٰ
پنجاب یونیورسٹی ہیلے کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام مباحثہ کا انعقاد
اس موقع پر دیپک کھنہ نے مختلف مالیاتی اور بینکنگ ٹولز پر روشنی ڈالی جو پاکستان کے ساتھ ساتھ عالمی تناظر میں مؤثر رسک مینجمنٹ اور غربت کے خاتمے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام ایک مباحثے کا اہتمام کیا گیا جس میں ورلڈ بینک کے سینئر مشیر دیپک کھنہ،کالج پرنسپل ڈاکٹر احمد منیب مہتا، ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر عباس، فیکلٹی ممبران اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر دیپک کھنہ نے مختلف مالیاتی اور بینکنگ ٹولز پر روشنی ڈالی جو پاکستان کے ساتھ ساتھ عالمی تناظر میں مؤثر رسک مینجمنٹ اور غربت کے خاتمے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کا نفرنسز اور ریسرچ جرنلز کے زریعے کالج کو تعاون کی پیشکش کی۔ ڈاکٹر احمد منیب مہتا نے پروگرام میں شرکت پر دیپک کھنہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سووینئر پیش کیا۔