اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بھارتی وزیرِ خارجہ کا دورۂ پاکستان ‘اچھا آغاز’ ہے جو دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کا سبب بن سکتا ہے،نواز شریف کا بھارت سے متعلق بیان

نواز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ہم مستقبل قریب میں دوریوں کو کم کرنے کے لیے مل بیٹھنے کا کوئی موقع حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک):‌ پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرِ خارجہ کا دورۂ پاکستان ‘اچھا آغاز’ ہے جو دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کا سبب بن سکتا ہے۔
ماہرین نواز شریف کے اس بیان کو دونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے اہم قرار دے رہے ہیں تاہم بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ یہ بیان پاکستان کی ریاستی پالیسی بھی ہو۔
ان خیالات کا اظہار سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے جمعرات کو جاتی عمرا میں اپنی رہائش گاہ پر بھارت سے آنے والے صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
نواز شریف کے اس بیان کو بھارتی ذرائع ابلاغ میں بھی اہمیت دی جا رہی ہے۔
نواز شریف کے اس بیان اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد آمد کے بعد یہ تبصرے کیے جا رہے ہیں کہ مستقبل قریب میں جنوبی ایشیا کے روایتی حریف ممالک میں بات چیت کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔
بھارتی صحافیوں سے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ہم مستقبل قریب میں دوریوں کو کم کرنے کے لیے مل بیٹھنے کا کوئی موقع حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ "میں ہمیشہ بھارت کے ساتھ بہتر اور خوش گوار تعلقات کا حامی رہا ہوں، کتنا ہی اچھا ہوتا اگر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خود ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد آتے۔”
مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ نواز شریف کا بھارت سے تعلقات سے متعلق بیان پاکستان کی حکومت کی پالیسی کی عکاسی نہیں کرتا تاہم یہ ضرور ظاہر کرتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی بھارت سے تعلقات کے متعلق سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button