لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شہر لاہور ایک مرتبہ پھر فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے ۔ ایئر کوالٹی انڈیکس ایک وقت میں 427ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق دوپہر کے وقت بتدریج اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بڑھتے ایئر کوالٹی انڈیکس کے بعد ماحولیاتی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ اس حوالے سے یہ معاملہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں بھی زیر غور آیا ہے جس میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ۔ سکولوں میں چھٹیوں کی بھی تجویز غور آئی ۔ ادھر فضائی آلودگی کے اعتبار سے نئی دہلی دوسرے نمبر پر ہے ۔ فہرست میں بھارتی شہر کولکتہ کا تیسرا نمبر ہے ۔ اسی طرح دبئی کا ایئر کوالٹی انڈیکس بھی حالیہ دنوں میں بڑھ رہا ہے ۔ فہرست میں منگل کے روز اس کا چوتھا نمبر ہے ۔
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
متعلقہ مضامین

گوادر کے قریب پاک بحریہ اور پاکستان کوسٹ گارڈز کا بڑا مشترکہ انسدادِ منشیات آپریشن، 215 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط
7 گھنٹے ago

پاکستان، قصور میں مبینہ غیر قانونی گردہ ٹرانسپلانٹ سکینڈل بے نقاب، لیڈیز پرس سے انسانی گردہ برآمد، تحقیقات پنجاب آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے سپرد
8 گھنٹے ago

