
پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے ایک مرتبہ پھر ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی ۔ اس مرتبہ ملک بلاک کرنے کی وارننگ دے دی ۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آئینی ترامیم کسی صورت منظور نہیں ۔ اس کے خلاف احتجاج کا ایک بڑا پلان بنا رہے ہیں ۔ پورا ملک جام کردیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران جسے جہاں رکاوٹیں ملیں گی تو وہیں پر ہی احتجاج جاری رکھے کیوں کہ رکاوٹیں عبور کرنا مشکل ہو جائے گا ۔ پورے ملک سے لوگ ہمارے ساتھ ہوں گے ۔ اس حوالے سے عمران خان کے ساتھ ایک میٹنگ ہونی ہے ۔ ہم آگے بڑھتے رہے ہیں اپنے مشن سے پیچھے ہٹ نہیں سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں دہشت گردی ختم ہو گئی تھی ۔ اب پھر وہی کام شروع ہو رہا ہے ۔ یہ حکومت ایک سازش کے تحت آئی ہے ۔ پاکستان بھر میں صورتحال خراب ہو رہی ہے ۔ اب ہم خراب حالات کو درست کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔