اہم خبریںپاکستان

ایف آئی اے سے سائبر کرائم ونگ ختم نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی قائم

رولز کی منظوری میں حکومتی اداروں اور سرکاری شخصیات کے خلاف پروپیگنڈے پر سخت کارروائی بھی شامل کی گئی ہے

سائبر کرائم کی روک تھام کیلئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی قائم کر دی گئی۔این سی سی آئی اے سائبر کرائمز کے خلاف کارروائی کے لیے عالمی اداروں سے رابطے کی مجاز ہو گی۔وفاقی کابینہ نے بدھ کے روز نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی رولز کی منظوری دے دی۔
ہمارے ذرائع کا کہنا ہے کہ رولز کی منظوری میں حکومتی اداروں اور سرکاری شخصیات کے خلاف پروپیگنڈے پر سخت کارروائی بھی شامل کی گئی ہے، رولز کے مطابق سائبر کرائمز میں ملوث افراد پر 5 سے 15 سال سزا اور بھاری جرمانہ ہو سکے گا۔
11 ماہ بعد این سی سی آئی اے پورے اختیارات کے ساتھ فعال ہو گئی۔تاہم متعلقہ افسران ایک سال تک اتھارٹی میں خدمات انجام دیں۔
واضح رہے کہ سابق نگراں حکومت نے دسمبر 2023ء میں این سی سی آئی اے قائم کرنے کی منظوری دی تھی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button