پاکستان

مفرور نواز شریف لندن فتح کرنے کے بعد یورپ فتح کرنے کو نکل پڑے ہیں : فیاض الحسن چوہان

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نواز شریف کے یورپ کے سیر سپاٹوں کے بارے بیان دیتے ہوئے کہا کہ مفرور نواز شریف لندن فتح کرنے کے بعد یورپ فتح کرنے کو نکل پڑے ہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نواز شریف کے یورپ کے سیر سپاٹوں کے بارے بیان دیتے ہوئے کہا کہ مفرور نواز شریف لندن فتح کرنے کے بعد یورپ فتح کرنے کو نکل پڑے ہیں۔ بیگم صفدر مفرور باپ کو پاکستان لانے گئی تھی وہ یورپ لے کر نکل گئ ہے۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ لندن کے ڈاکٹروں نے نواز شریف کو صرف پاکستان کے سفر سے منع کیا ہے۔عوام سے لوٹا ہوا پیسہ یہ لوگ اپنی اعیاشیوں پر اڑا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن چوروں اور لٹیروں کی جگہ جیل میں تھی انہیں ملک سے باہر بھگا دیا گیا ہے۔غریبوں کی امداد تک کھا جانے والے بد عنوان خاندان کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے۔ ان نوسر بازوں کے آتے ہیں ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے اور غریب عوام ایک وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ملک کو بچانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والی واحد شخصیت عمران خان ہیں۔ لانگ مارچ ان چوروں کے لئے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے اور کرپٹ حکمرانوں کے آخری دن چل رہے ہیں، عوام کو ان سے مستقل نجات ملنے والی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button