اقوام متحدہ کی INSARAG ایشیا پیسیفک ارتھ کوئیک ریسپانس ایکسرسائز "2024”لاہور پاکستان میں شروع
اس عالمی ایونٹ کی میزبانی کرنا پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے، اور مجھے یقین ہے کہ ہم ایک دوسرے کی پیشہ ورانہ مہارتوں سے سیکھیں گے اور انسانیت کی بہتر طریقے خدمت کریں گے, خواجہ سلمان رفیق
لاہور(نمائندہ خصوصی): انٹرنیشنل ریسکیو چیلنج 2024 کے کامیاب آغاز کے بعد اقوام متحدہ کی INSARAG ایشیا پیسیفک زلزلہ رسپانس ایکسرسائز-2024 (APERE) لاہور، پاکستان میں شروع ہو گئی۔ اس مشق کا مقصد بین الاقوامی بہترین طریقوں کا اشتراک اور ریسکیو ٹیموں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔
حکومت پنجاب،پاکستان کے صوبائی وزیر برائے ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے پاکستان میں معزز مندوبین کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریسکیو ٹیم اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایڈوائزری گروپ (INSARAG) سے سرٹیفائیڈ ہے اور اسی وجہ سے پاکستان اس سال ایشیا پیسیفک ریجن کا چیئر ہولڈر ہے۔ صوبائی وزیر نے عالمی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ”مل کر کام کرنے سے ہم اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے اور بین الاقوامی تعاون کو بہتر بنائیں گے۔ اس عالمی ایونٹ کی میزبانی کرنا پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے، اور مجھے یقین ہے کہ ہم ایک دوسرے کی پیشہ ورانہ مہارتوں سے سیکھیں گے اور انسانیت کی بہتر طریقے خدمت کریں گے۔” انہوں نے اس اہم تقریب کے انعقاد میں ڈاکٹر رضوان نصیر اور ٹیم کو ان کی شاندار کاوشوں پر مبارکباد دی۔
سیکرٹر ی ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے بین الاقوامی مندوبین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا پیسیفک زلزلہ ایکسر سائز سے باہمی رابطے اور کوارڈینینش مزید بہترہو گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام آفات سے اجتماعی طریقے سے نمٹنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا اور باہمی تعاون سے انٹر نیشنل ریسپانس مؤثر طریقے سے کیا جا سکے گا۔
ڈاکٹر رضوان نے پنجاب ایمرجنسی سروس کی استعداد کار میں اضافے میں UN-INSARAG کی خدمات کو سراہا اور پنجاب ایمرجنسی سروسز کے آغاز سے لے کر UN-INSARAG سرٹیفیکیشن کے حصول تک اور ترکی کے زلزلے میں پاکستان ریسکیو ٹیم کے حالیہ بین الاقوامی ریسپانس کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی سروس انسانیت کی خدمت کیلئے بنائی گئی تھی اور اب مربوط ایمرجنسی مینجمنٹ سسٹم کی وجہ سے،پنجاب ایمرجنسی سروس نے 15.9 ملین سے زیادہ متاثرین کو ریسکیو کیا اور245,691 آتشزدگی کے واقعات میں بہتر ین ایمرجنسی ریسپانس اور پیشہ ورانہ فائر فائٹنگ کے ذریعے 687 بلین نقصانات کو بچایا ہے۔
اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ اینڈ ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ، لاہور، پاکستان میں ایشیا پیسیفک زلزلہ رسپانس مشق میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہپاکستان میں ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام ایشیا پیسیفک زلزلہ رسپانس ایکسرسائز 2024 کے شرکاء کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے اس تقریب کے انعقاد پر حکومت پاکستان کو مبارکباد پیش کی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور بڑھانے میں قومی اور بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
UN-INSARAG گلوبل لیڈ، OCHA جنیوا سے مسٹر ونسٹن چانگ نے پاکستان ریسکیو ٹیم کی طرف سے کی گئی پیشرفت پر اپنی تعریف کی۔“میں ڈاکٹر رضوان نصیر کی قابل قیادت میں پاکستان ریسکیو ٹیم کی طرف سے کی گئی اہم پیش رفت سے بہت متاثر ہوں۔ اس بڑے ایونٹ کی میزبانی کوئی چھوٹا کام نہیں ہے اور یہ واضح ہے کہ ٹیم کی بہترین منصوبہ بندی اور محنت رنگ لائی ہے،”انہوں نے سرچ اینڈ ریسکیو کی کوششوں میں عالمی تعاون کی اہمیت کو مزید بیان کرتے ہوئے کہا، ” یہ سب کچھ مقابلے کیلئے نہیں ہے بلکہ باہمی تعاون اور صلاحیتوں کو بہتر کرنے کیلئے ہیں۔مل کر، ہم ملبے کے نیچے پھنسے لوگوں کی جان بچا سکتے ہیں جنہیں ہماری مدد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔”
تقریب میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ اینڈ ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ (ویڈیو لنک)، یو اینOCHA کے سربراہ کارلوس گھیہا، وزیر صحت اور ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق سمیت 274 مندوبین، UN-INSARAG کے سیکرٹری ونسٹن چانگ اور سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر سمیت پاکستان ریسکیو ٹیم اور ریسکیو حکام نے ا یشیا پیسیفک زلزلہ رسپانس مشق 2024 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جو 26 اکتوبر 2024 تک جاری رہے گی۔