اہم خبریںبین الاقوامی

غزہ پٹی کے وسطی علاقے اسکول پر اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت کم از کم 17 فلسطینی ہلاک

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے نصیرات میں حماس کے اُس کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا ہے، جو پہلے ایک اسکول کے طور پر استعمال ہوتا تھا

غزہ پٹی کے وسطی علاقے میں واقع نصیرات کیمپ کے ایک اسکول پر اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت کم از کم 17 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ دوسری جانب جنگ بندی مذاکرات کے لیے حماس کے ساتھ دوبارہ رابطوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
نصیرات کے العودہ ہسپتال اور غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی فوج کی ایک اسکول پر بمباری سے کم از کم 17 فلسطینی مارے گئے ہیں۔ وہاں لڑائی سے بے گھر ہونے والے لوگ پناہ لیے ہوئے تھے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے نصیرات میں حماس کے اُس کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا ہے، جو پہلے ایک اسکول کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔
اسرائیل کے اتحادیوں، بشمول امریکہ کے مطابق انہیں امید ہے کہ السنوار کی موت کے بعد اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے لیے تیار ہو جائے گا کیوں کہ اس نے غزہ میں اپنے کچھ بڑے مقاصد حاصل کر لیے ہیں۔ لیکن ایسی امیدوں کے برعکس اسرائیلی فورسز نے خاص طور پر شمالی غزہ میں اپنے حملے شدید کر دیے ہیں۔
شمالی غزہ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے وہاں کے مہاجر کیمپوں کا محاصرہ کر رکھا ہے اور بے گھر ہونے والے لوگوں کو وہاں سے بھی نکلنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، جبکہ بہت سے مردوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں نئے اسرائیلی حملے کے آغاز کے بعد سے وہاں کم از کم 770 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
غزہ پٹی کے وسطی علاقے میں واقع نصیرات کیمپ کے ایک اسکول پر اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت کم از کم 17 فلسطینی ہلاک ہو گئےغزہ پٹی کے وسطی علاقے میں واقع نصیرات کیمپ کے ایک اسکول پر اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت کم از کم 17 فلسطینی ہلاک ہو گئے
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے ان حملوں کا مقصد ان آپریشنل صلاحیتوں کو تباہ کرنا ہے، جو حماس شمال میں دوبارہ مضبوط بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 43,000 کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ غزہ کے تقریباً 2.3 ملین میں سے تمام افراد متعدد بار بے گھر ہو چکے ہیں۔
غزہ پر اسرائیلی حملوں کا آغاز سات اکتوبر 2023 کو دہشت گرد تنظیم حماس کی قیادت میں اسرائیل پر حملے سے ہوا تھا، جس میں تقریباً 12 سو افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 250 کے قریب یرغمال بنا لیے گئے تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button