پاکستان

پی ٹی آئی کے قیدیوں کو لے جانے والی وینز پر حملہ

وینز سے فرار ہونے والے قیدی دوبارہ گرفتار کر لئے گئے

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

اسلام آباد میں قیدیوں کی وینز پرحملہ ہوا ہے ، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 مفرور پی ٹی آئی ایم پی ایز سمیت تمام قیدی دوبارہ گرفتارکر لئے۔
وائس آف جرمنی اردو کے مطابق 4 ڈالوں میں سوار ملزمان نے قیدی وینز پر حملہ کیا، اس واقعے میں 4 پولیس اہلکار زخمی، 3 حملہ آور گرفتار کر لئے گئے۔ یہ واقعہ سنگ جانی ٹول پلازہ پر پیش آیا جہاں قیدیوں کی وینز گزر رہی تھیں۔ تین گاڑیوں پر مسلح افراد نے حملہ کیااس دوران تحریک انصاف کے 2 رکن صوبائی اسمبلی سمیت متعد د قیدی فرار ہوئے تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے ۔نامعلوم مسلح افراد نے قیدی وینز کے شیشے توڑ دیئے جن میں 80 قیدی موجود تھے ، جنہیں عدالت میں پیشی کے بعد اٹک جیل منتقل کیا جارہا تھا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق قیدی وینز پر حملہ ملک لیاقت علی کے بیٹے نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے کیا ، قیدی وینز میں کے پی کے کے معاون خصوصی بہبود آبادی ملک لیاقت موجود تھے ، ارکان صوبائی اسمبلی انور زیب اور یاسر قریشی بھی قیدی وین سے فرار ہوئے ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button