اہم خبریںبین الاقوامیتازہ ترین

چین بھارت تنازعہ: 4 سال سے جاری فوجی ‘سٹینڈ آف ‘ ختم ، دونوں کی فوج واپس

بھارتی دفاعی حکام نے بدھ کے روز اس بارے میں اطلاع دی ہے۔ خیال رہے یہ علاقہ لداخ سے متصل بتایا جاتا ہے۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

چین اور بھارت نے ہمالیائی محاذ پر موجود اپنی افواج کو پیچھے ہٹانے کے معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپنی اپنی فوج کو واپس بلا لیا ہے۔ یہ معاہدہ دو مقامات کے حوالے سے طے پایا تھا کہ دونوں فریق ان مقامات سے اپنی اپنی فوج پیچھے لے جائیں گے۔
بھارتی دفاعی حکام نے بدھ کے روز اس بارے میں اطلاع دی ہے۔ خیال رہے یہ علاقہ لداخ سے متصل بتایا جاتا ہے۔
دو جوہری طاقت سے لیس بڑے اور اہم ایشیائی ملکوں نے اس سلسلے میں پچھلے ہفتے ہی باہم اتفاق کیا تھا کہ چار سال سے لداخ میں جاری دو طرفہ فوجی آمنا سامنا ختم کر دیا جائے۔ دونوں ملکوں کی یہ سرحد فلک شگاف پہاڑی سلسلے ہمالیہ میں ہے۔
اس دو طرفہ اتفاق رائے کا مقصد اپنے فوجیوں کو اس خطرناک محاذ سے واپس لانے کے ساتھ ساتھ دو طرفہ سیاسی و معاشی معاہدہ میں بہتری لانا بھی مقصود ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button