صحت

فارما انڈسٹری اپنی ادویات کے معیار کو یقینی بنائے، خواجہ عمران نذیر

معیاری، سستی ادویات تک رسائی عوام کا بنیادی حق ہے، صوبائی وزیر صحت

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے پنجاب کوالٹی کنٹرول بورڈ کے 286 واں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارما انڈسٹری اپنی ادویات اور دیگر پراڈکٹس کے معیار کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں کرپشن کلچر کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے، خواجہ عمران نذیر نے پی کیو سی بی کو ہدایت کی کہ فارما انڈسٹری کے تمام زیر التوا کیسز میرٹ پر جلد نمٹائے جائیں۔انہوں نے این آئی ایچ میں زیر التوا اپیلیں اور کیسز جلد نمٹانے کی بھی ہدایت کی۔پی کیو سی بی کے اجلاس میں فارما انڈسٹری کے ریگولر اور زیر التوا کیسز کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ مارکیٹ میں معیاری ادویات کی دستیابی صوبہ کی ساڑھے 12 کروڑ عوام کا بنیادی حق ہے۔ خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں ادویات کی مصنوعی قلت کسی صورت نہیں برداشت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فارما انڈسٹری کا ملکی معیشت کے استحکام میں نہایت اہم کردار ہے۔پی کیو سی بی کے اجلاس میں سپیشل سیکرٹری آپریشن عون عباس بخاری، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر قلندر خان، ڈی جی ڈرگ کنٹرول محمد سہیل، سیکرٹری بورڈ ڈکٹر منور حیات، ممبرز پی کیو سی بی بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button