
پاکستانی عوام اس کرپٹ اور نااہل امپورٹڈ حکومت کی پرفارمنس پر انگشت بدنداں ہے۔ فیاض الحسن چوہان
پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافہ ایک دفعہ پھر عوام کے لیے شدید معاشی مشکلات کا باعث بنے گا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستانی عوام اس کرپٹ اور نااہل امپورٹڈ حکومت کی پرفارمنس پر انگشت بدنداں ہے۔ عمران خان کے 34 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے اعلان سے پی ڈی ایم کو سانپ سونگھ گیا ہے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): میڈیا ایڈوائزر برائے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے بیگم صفدر اعوان کو 35 توپوں کی سلامی دے کر انکا استقبال کیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافہ ایک دفعہ پھر عوام کے لیے شدید معاشی مشکلات کا باعث بنے گا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستانی عوام اس کرپٹ اور نااہل امپورٹڈ حکومت کی پرفارمنس پر انگشت بدنداں ہے۔ عمران خان کے 34 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے اعلان سے پی ڈی ایم کو سانپ سونگھ گیا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے ن لیگ، پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کے پاؤں کے نیچے سے زمین کھسکا لی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں جرات ہے تو تیرہ گیدڑ ملکر ایک شیر کا شکار کر کے دکھائیں۔ آئندہ انتخابات میں عوام پی ڈی ایم کا تیا پانچا کرنے کو تیار بیٹھی ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبائی انتخابات کا اعلان نہ کر کے گورنر پنجاب آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ آئین کی پامالی پر گورنر پنجاب کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی ہو سکتی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا نگران حکومت ہوش کے ناخن لے، اور انتخابات کا اعلان کر کے صوبے کو انتشار کا شکار ہونے سے بچائے۔