جنرل

لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی پیدا کرنے والی فیکٹریوں کو گرانے کا حکم دے دیا

عدالت نے سرگودھا میں فیکٹریوں کی آلودگی کی نگرانی کے لیے ٹیمیں تشکیل دینے کا بھی حکم دیا اور ٹولنٹن مارکیٹ سے متعلق تفصیلی رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کی

لاہور (نمائندہ خصوصی): لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی پیدا کرنے والی فیکٹریوں کو گرانے کا حکم دے دیا ہے۔جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے لیے شہری ہارون فاروق اور دیگر کی درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ سموگ کی روک تھام کے لیے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف کارروائی تیز کی جائے اور آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو فوری طور پر گرایا جائے۔
تحریری حکم میں محکمہ سکولز سے بچوں کی پک اینڈ ڈراپ کے لیے بسوں کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، عدالت نے سرگودھا میں فیکٹریوں کی آلودگی کی نگرانی کے لیے ٹیمیں تشکیل دینے کا بھی حکم دیا اور ٹولنٹن مارکیٹ سے متعلق تفصیلی رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button