جنرل

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپر پراجیکٹ لانچ کر دیا

سموگ سے بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں اسی لیے سموگ کو ختم کرنے میں عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے، مریم نواز

لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی):‌وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپر پراجیکٹ لانچ کر دیاوزیر اعلیٰ پنجاب نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپر پراجیکٹ لانچ کر دیا.وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ترقی کا راستہ کھیت سے گزرتا ہے۔
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اور سب سے بڑا سپر سیڈر پراجیکٹ لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پورے پنجاب میں 300 سپر سیڈر تھے جن میں آج مزید ایک ہزار شامل ہوچکے ہیں، 5سال میں5ہزار سپرسیڈر ہونگے۔ 13لاکھ کا سپر سیڈر لینے کے لیے کاشتکار کو 5لاکھ دینے ہونگے8 لاکھ حکومت دے گی۔ سپر سیڈر کے استعمال سے ماحول آلودہ نہیں ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سموگ سے بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں اسی لیے سموگ کو ختم کرنے میں عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے۔سیٹلائٹ مانیٹرنگ کے ذریعے چمنی سے دھواں دیکھ کر فوری ایکشن ہوتا ہے۔ کاشتکاروں کو جدید ترین زرعی آلات 60 فیصد سبسڈی پر دینگے۔
انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ سے کاشتکار دس ارب کے زرعی مداخل خرید چکا ہے۔ سڑکیں اور انفراسٹرکچر بننے سے ترقی کا آغاز ہوتا ہے۔ جنگلا بس کہنے والوں نے خود میٹرو کا ناکام پراجیکٹ بنایا جسے روز آگ لگ جاتی تھی-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ آزاد کشمیر سے لوگ پنجا ب میں سستی روٹی اور مہنگائی کم ہونے کی وجہ سے آرہے ہیں۔ مہنگائی کم کرنے کے لیے دل میں عوام کا درد ہو نا ضروری ہے۔ گالی دینے سے پیٹ نہیں بھرتا،دن رات کام کرنے سے ہی عوام کے مسئلے حل ہوتے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم اور چیف جسٹس کو نہ ماننے والے تقریب حلف برداری میں پہلے آکربیٹھے تھے۔ اب چپ کر کے گھر بیٹھ جاؤ، اب تم نے اقتدار میں نہیں آنا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button