
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے موقع پر سکیورٹی کے بھرپور انتظامات
لاہور ہائی کورٹ کے طرف آنے والے راستوں پر سخت چیکنگ عمل میں لائی گئی۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈی آئی جی آپریشنزسید علی ناصر رضوی کی ہدایت پرلاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے موقع پر سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے گئے۔ لاہور ہائی کورٹ کے طرف آنے والے راستوں پر سخت چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ایس پی،ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوزسمیت 400 سے زائد اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔ لیڈیز وکلا ء کی چیکنگ کیلئے لیڈیز پولیس اہلکاربھی تعینات کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنزسید علی ناصر رضوی نے ہائی کورٹ لاہور کا وزٹ کیااور اِنٹری گیٹس سمیت گردونواح کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کوسکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ سید علی ناصر رضوی نے ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران وجوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ وکلا ء حضرات سمیت تمام اشخاص کو مکمل تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے۔گردونواح پر کڑی نظر رکھیں اورمشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی کریں۔