اہم خبریںبین الاقوامی

فضائی حملوں میں اضافہ ظاہر کرتا ہے اسرائیل نے جنگ بندی مسترد کر دی: لبنانی وزیراعظم

رپورٹوں کے مطابق یہ اسرائیلی حملے بیروت کے جنوب میں بنت جبیل اور بیروت کے جنوب مشرق میں واقع علاقوں پر بھی کیے گئے۔

لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے جمعے کے روز اسرائیل پر جنگ بندی کی تجاویز کو مسترد کرنے کا الزام عائد کیا جب کہ اسرائیلی فوج نے اس ہفتے پہلی بار جنوبی بیروت میں حزب اللہ کے گڑھ پر بمباری کی۔
جمعے کی صبح اسرائیلی کی جانب سے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں کم از کم 10 حملے کیے گئے۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے علاقے کے مکینوں کو یہ علاقہ خالی کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو فوٹیج میں کئی مقامات پر دھماکے اور دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے جا سکتے ہیں۔
لبنان کی قومی نیوز ایجنسی کے مطابق حملوں سے نشانہ بنائے گئے علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور درجنوں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھنے کی بھی اطلاعات ہیں۔رپورٹوں کے مطابق یہ اسرائیلی حملے بیروت کے جنوب میں بنت جبیل اور بیروت کے جنوب مشرق میں واقع علاقوں پر بھی کیے گئے۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا حزب اللہ اور غزہ پٹی میں اس کے فلسطینی اتحادی تنظیم حماس کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔یہ حملے اس وقت کیے گئے جب اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے امریکی اہلکاروں کے ساتھ اس لیے ملاقات کی تھی تاکہ لبنان میں جنگ ختم کرنے کے ممکنہ معاہدے پر بات چیت کی جا سکے۔ آئندہ منگل کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل اس بات چیت کو ایک اہم سفارتی کوشش قرار دیا جا رہا تھا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button