بین الاقوامیتازہ ترین

اسرائیلی کمانڈوز نے لبنان کے شمالی علاقے بترون سے میری ٹائم سٹڈیز کے ایک طالب علم کو اغوا کر لیا۔

لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ’نامعلوم عسکری فوج اپنے ہتھیاروں اور سامان کے ساتھ بترون کے ساحل پر اتری اور لبنانی شخص کو اغوا کر لیا۔‘

ویب ڈیسک:‌عرب نیوز کے مطابق خبروں کی ویب سائٹ ایکسیوس نے اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ میری ٹائم کے طالب علم کو حزب اللہ کی بحری کارروائیوں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے اغوا کیا گیا ہے۔
لیک شدہ معلومات کے مطابق مغوی طالب علم کی شناخت عماد امہذ کے نام سے ہوئی ہے جو لبنان کے شمالی شہر بترون میں واقع میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ’نامعلوم عسکری فوج اپنے ہتھیاروں اور سامان کے ساتھ بترون کے ساحل پر اتری اور لبنانی شخص کو اغوا کر لیا۔‘
لبنانی عسکری ذرائع اور واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوتا ہے کہ آپریشن میں 20 سے 25 کمانڈو شامل تھے۔
لبنانی وزیر برائے پبلک ورکس اینڈ ٹرانسپورٹیشن علی حمیہ کا کہنا ہے کہ ’سمندر کی نگرانی جاری ہے اور ہم تفتیش کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی لبنان میں عبوری فورس (یو این آئی ایف آئی ایل) سے رابطہ کریں گے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کیا آپریشن اقوام متحدہ کے امن دستوں کے ساتھ مل کر کیا گیا۔
عبوری فورس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’فوج کسی اغوا، لبنان کی خودمختاری یا کسی اور خلاف ورزی میں سہولت فراہم کرنے میں ملوث نہیں ہے۔ غلط معلومات اور جھوٹی افواہیں پھیلانا غیر ذمہ دارانہ ہے اور امن دستوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔‘
اسرائیلی عہدیدار نے ایکسیوس کو بتایا کہ ’اسرائیلی نیوی سیلز نے شمالی لبنان میں آپریشن کر کے عماد امہاز کو پکڑا ہے جو حزب اللہ کی بحری فوج کے سینیئر رکن ہیں۔‘
لبنان نے اسرائیل پر آپریشن اور لبنانی پانیوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
دوسری جانب لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سنیچر کو اسرائیلی فوج نے جنوبی بیروت میں حزب اللہ کے گڑھ پر فضائی حملہ کیا جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوئے ہیں۔
دیگر مقامات پر بھی اسرائیلی جنگی طیاروں نے عمارتوں اور اپارٹمنٹنس کو نشانہ بنا کر مکمل تباہ کر دیا جس میں شہری بھی زخمی ہوئے۔
اسرائیلی چینل 13 نے رپورٹ کیا تھا کہ سنیچر کی صبح سے 180 کے قریب میزائل لبنان سے لانچ ہوئے جو اسرائیلی شہروں گلیلی، حیفہ اور عکا کی طرف فائر کیے گئے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ حیفہ کی طرف میزائل فائر کرنے والے حزب اللہ کے کمانڈر حسن ماجد اور ساحلی علاقوں کے کمانڈر معین موسیٰ کو مار ڈالا ہے۔
ترجمان نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ ماہ کے دوران اسرائیلی سرزمین کی طرف 400 راکٹ فائر کیے جانے کے ذمہ دار یہ دو افراد ہیں۔
جمعے کی رات کو حزب اللہ نے دارالحکومت تل ابیب سے 25 کلو میٹر دور ایک عمارت کو نشانہ بنایا تھا جس میں 19 افراد زخمی ہوئے تھے۔
لبنان پر اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 897 تک پہنچ گئی ہے جبک 13 ہزار 150 زخمی ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button