انٹرٹینمینٹ

آئمہ بیگ کی زین احمد کے ساتھ افیئر کی تصدیق

اپنے تعلق کو باضابطہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک تصویر اسٹوری کی شکل میں شیئر کی، جو ان کی ڈیٹ کے دوران لی گئی تھی

اسلام آباد:پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے آخرکار فیشن برانڈ "راستہ” کے مالک زین احمد کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کر دی ہے۔اگرچہ آئمہ کا کیریئر کامیاب رہا ہے، لیکن ان کی ذاتی زندگی میں کئی تنازعات کا سامنا رہا ہے، جن میں ان کی اداکار شہباز شگری کے ساتھ منگنی کا ٹوٹنا بھی شامل ہے۔ پچھلے دو ماہ سے آئمہ کا نام زین احمد کے ساتھ جوڑا جا رہا تھا، جو ان کی سوشل میڈیا پر مشترکہ تصاویر کی وجہ سے ہوا۔
حال ہی میں آئمہ بیگ نے زین احمد کے ساتھ اپنے تعلق کو باضابطہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک تصویر اسٹوری کی شکل میں شیئر کی، جو ان کی ڈیٹ کے دوران لی گئی تھی۔ اس تصویر میں ایک پلیٹ میں "آئی لَو یو” لکھا ہوا ہے اور اس کے درمیان ایک پھول کی شکل کی موم بتی رکھی گئی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button