مشرق وسطیٰ

ساڑھے چار ماہ میں کانسٹیبل سے ڈی ایس پی رینک تک 20 ہزار سے زائد پروموشن کی ہیں، بروقت ترقی ہر ملازم کا بنیادی حق ہے، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور

پروموشن کا سلسلہ جاری رہے گا،پنجاب ہائی وے پٹرول میں بھی ترقیاں کی گئی ہیں،سی ٹی ڈی کا سروس سٹرکچر تشکیل دے دیا ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہاہے کہ ساڑھے چار ماہ میں کانسٹیبل سے ڈی ایس پی رینک تک 20 ہزار سے زائد پروموشن کی ہیں، بروقت ترقی ہر ملازم کا بنیادی حق ہے، پروموشن کا سلسلہ جاری رہے گا،پنجاب ہائی وے پٹرول میں بھی ترقیاں کی گئی ہیں،سی ٹی ڈی کا سروس سٹرکچر تشکیل دے دیا ہے، تمام افسران اپنے سپروائزری رول کو فیلڈ تجربے کی روشنی میں بہتر سے بہتر طور پر ادا کریں۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ماتحت ملازمین کے ساتھ رابطہ رکھیں،انکی استعداد کار میں اضافے اور مسائل کے حل پر توجہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں ڈی ایس پی رینک پر پروموٹ ہونے والے افسران کو بیجز لگانے کی تقریبتقریب میں ترقی پانے والے افسران کے اہل خانہ اور بچوں نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر سے ڈی ایس پیز پروموٹ ہونے والے افسران کو بیجز لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ نے نے 05 ڈی ایس پیز کو نئے عہدے کے رینک لگائے۔ ترقی پانے والوں میں ڈی ایس پیز غلام عباس، محمد اکرم، حبیب اللہ، محمد ارشد اور عمران خورشید شامل ہیں۔ترقی پانے والے ڈی ایس پیز قبل ازیں محکمہ اینٹی کرپشن میں فرائض انجام دے رہے تھے۔ آئی جی پنجاب نے محکمانہ ترقی پر افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے پہلے سے زیادہ محنت سے فرائض ادائیگی کی ہدایت کی ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button