اہم خبریںبین الاقوامیتازہ ترین

لائیو:امریکی صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ 230 ووٹوں کے ساتھ آگے، کملا ہیرس کے 182ووٹ

صدر کے عہدے کے لیے مدمقابل امیدوار کو کم سے کم 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنا ہوں گے 

صدارتی انتخابات کے اب تک کے نتائج

صدارتی انتخابات کے اب تک کے نتائج

اٹلانٹا:پانچ پولنگ مقامات پر بموں کی دھمکیاں
ووٹ انتخابی دفاتر تک کیسے پہنچتے ہیں؟ا
معیشت کے علاوہ جمہوریت کے بارے میں تشویش بھی اہم محرک ہے: اے پی
نیتن یاہو کا اپنے حریف یوو گیلنٹ کی برطرفی کے لیے امریکی الیکشن کے دن کا انتخاب
07:08

لائیو:امریکی صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ 230 ووٹوں کے ساتھ آگے، کملا ہیرس کے 182ووٹ

صدر کے عہدے کے لیے مدمقابل امیدوار کو کم سے کم 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنا ہوں گے
   
امریکی صدر کے انتخاب کے لیے متعدد ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہو چکا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 230 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ کملا ہیرس کو اب تک 169 ووٹ ملے ہیں۔
سی این این کی پروجیکشن کے مطابق فلوریڈا، ٹیکساس، مونٹانا، شمالی کیرولینا، انڈیانا اور کینٹکی سمیت کئی ریاستوں میں دونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل ہے۔
نیویارک، کیلیفورنیا، ورجینیا، میری لینڈ اور میساچوسیٹس سمیت متعدد ریاستوں میں کملا ہیرس آگے ہیں۔
ڈیموکریٹک اُمیدوار کملا ہیرس اور ان کے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ دونوں تاریخ رقم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کملا ہیرس پہلی خاتون منتخب صدر بننے کی اُمید کر رہی ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ 1892 میں گروور کلیولینڈ کے بعد مسلسل دوسری بار جیتنے والے صدر بننے کے لیے کوشاں ہیں۔
صدر کے عہدے کے لیے مدمقابل امیدوار کو کم سے کم 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنا ہوں گے۔ قومی سطح پر کُل 538 الیکٹورل ووٹس یا الیکٹرز ہوتے ہیں جبکہ امیدوار کو جیتنے کے لیے 270 ووٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
اس الیکشن میں فیصلہ کن کردار ایریزونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، نارتھ کیرولینا، پنسلوینیا اور وسکونسن کا ہو گا۔  ان ریاستوں میں پنسلوینیا سب سے اہم ریاست ہے جس کے بارے میں امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ریاست صدر کے انتخاب کا فیصلہ کر سکتی ہے۔
امریکہ کے اس صدارتی انتخاب پر دنیا کی نظریں جمی ہوئی ہیں کیونکہ اس کے تنائج کا مشرق وسطیٰ کے تنازعات، روس کی یوکرین میں جنگ، موسمیاتی تبدیلی کے چیلینجز جیسے امور پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

وہ ریاستیں جہاں ٹرمپ نے کامیابی حاصل کی (سی این این کی پروجیکشن کے مطابق)

  • فلوریڈا
  • ٹیکساس
  • مونٹانا
  • اوہائیو
  • جنوبی کیرولینا
  • شمالی کیرولینا
  • کنساس
  • آئیووا
  • مسیسیپی
  • یوٹاہ
  • لوزیانا
  • وومنگ
  • جنوبی ڈکوٹا
  • شمالی ڈکوٹا
  • آرکنساس
  • اوکلاہوما
  • میسوری
  • ٹینیسی
  • الاباما
  • ویسٹ ورجینیا
  • انڈیانا
  • کینٹکی
  • ایڈاہو

وہ ریاستیں جہاں سے کملا ہیرس کامیاب ہوئیں

  • کیلیفورنیا
  • نیویارک
  • ورجینیا
  • اوریگون
  • الینوائے
  • رہوڈ آئی لینڈ
  • کولوراڈو
  • ڈیلاویئر
  • ڈسٹرکٹ آف کولمبیا
  • میری لینڈ
  • میساچوسیٹس
  • ورمونٹ

  صدارتی انتخابات کے اب تک کے نتائج

صدارتی انتخابات کے ا ب تک کے نتائج کےمطابق ریپبلکن صدارتی امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لوئزیانا،اوہائیو، وائیومنگ، ٹیکسس، نارتھ ڈکوٹا،ساؤتھ ڈکوٹا،ساؤتھ کیرولائنا، فلوریڈا ، ٹینیسی ،اوکلاہوما،الاباما، مسیسیپی، ویسٹ ورجینیا، انڈیانا اور کینٹکی میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کو ریاست نیو یارک، الی نوائے رہوڈ آئی لینڈ، میساچوسٹس، کنیٹی کٹ ، ڈیلاوئیر ، نیو جرسی اور میری لینڈ میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

06:34

اٹلانٹا:پانچ پولنگ مقامات پر بموں کی دھمکیاں

 

پولنگ 2024

پولنگ 2024

اٹلانٹا کی ایک اور کاؤنٹی میں بم کی دھمکیوں کی وجہ سے ووٹنگ متاثر ہوئی ہے۔ پولنگ بند ہونے سے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے، Declab کاؤنٹی کے حکام نے کہا کہ انہیں پانچ پولنگ مقامات پر بم کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

ڈیموکریٹک اکثریتی علاقے کے عہدیداروں نے کہا کہ ان مقامات پر ووٹنگ، پولیس کی جانب سےاس بات کی تصدیق تک روک دی گئی کہ وہاں کوئی بم نہیں ہے۔ کاؤنٹی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ووٹننگ کے وقت میں توسیع کے لیے عدالتی حکم کی کوشش کررہے ہیں ، جو جارجیا میں معمول کی بات ہے ۔

فلٹن اور گوینیٹ کاؤنٹیز میں کچھ پولنگ مقامات کو منگل کے شروع میں دھمکیاں موصول ہوئی تھیں ، جو غلط ثابت ہوئیں۔

DeKalb میں الیکشنز ڈائریکٹر کیشا اسمتھ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں کہ ہر ووٹر کو بم کی دھمکیوں کے باوجود ووٹ ڈالنے کا موقع ملے۔

05:27

ووٹ انتخابی دفاتر تک کیسے پہنچتے ہیں؟

 

پنسلوینیا کی الیگنی کاؤنٹی میں قبل از وقت میل کے زریعے بھیجے گئے ووٹ سخت حفاظت میں رکھے گئے ہیں۔ فوٹو اے پی۔5 نومبر 2024
پنسلوینیا کی الیگنی کاؤنٹی میں قبل از وقت میل کے زریعے بھیجے گئے ووٹ سخت حفاظت میں رکھے گئے ہیں۔ 

امریکہ میں الیکشن کے دن انتخابات کے ختم ہونے کے بعد ووٹوں کو انتخابی دفاتر تک بحفاظت پہنچانے کے لیے مختلف ریاستوں میں مختلف طریقے اپنائے جاتے ہیں۔اہم سوئنگ ریاست پنسلوینیا میں مختلف کاؤنٹیز اس مقصد کےلیے مختلف طریقے استعمال کرتی ہیں۔

پولیس اپنی حفاظت میں،سیل بند کنٹینرز اور دیگر دستاویزات کو انتخابی دفاتر تک پہنچاتی ہے۔

مثال کے طور پر، ہیرس برگ کے مشرق میں واقع کاؤنٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر الیکشنز ، اسیفنی نوجیری کے مطابق برکس کاؤنٹی میں، پول ورکرز ووٹوں کو سیل بند ڈبوں میں کاؤنٹی الیکشن آفس تک واپس لے کر جائیں گےجہاں انہیں ایک محفوظ کمرے میں لاک کر دیا جائے گا۔

فلاڈیلفیا میں، قانون نافذ کرنے والے مقامی ادارے پولنگ کے مراکز سے ووٹوں کے ڈبے اکٹھے کرنے میں براہ راست کردار ادا کرتے ہیں۔

فلاڈیلفیا کے سٹی کمشنربلوسٹین نے، جو اس شہر کے انتخابات نگراں بورڈ میں خدمات انجام دیتے ہیں کہا کہ پولنگ ختم ہونے کے بعد فلاڈیلفیا کے پولیس افسر شہر بھر کے پولنگ کے مراکز پر جائیں گے اور ووٹوں کے ڈبوں کو اکٹھا کر کے انہیں رات ختم ہونے پر ہمارے ہیڈ کوارٹر میں واپس بھیجیں گے۔

وہاں سے، کاؤنٹی پولیس کی نگرانی میں ووٹوں کو ایک گودام تک پہنچایا جاتا ہے جہاں انہیں مفقل پنجرو ں میں محفوظ کیا جاتا ہے جن کی 24 گھنٹے نگرانی کی جاتی ہے۔

04:28

معیشت کے علاوہ جمہوریت کے بارے میں تشویش بھی اہم محرک ہے: اے پی

ایک خاتون ووٹ دینے کے بعد ۔فوٹو اے ایف پی
ایک خاتون ووٹ دینے کے بعد 

آج منگل کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے حوالے سے ایسو سی ایٹڈ پریس کا کہنا ہے کہ اگرچہ معیشت کو سرفہرست مسئلہ قرار دیا گیاہے، لیکن جمہوریت پر تشویش نے بھی بہت سے ووٹروں کو انتخابات کی طرف راغب کیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button