اہم خبریںپاکستان

دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان کے نام

دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) لاہور کے بچوں کی جانب سے نیاعالمی ریکارڈ قائم کیا،

لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی) : پاکستانی بچوں نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ،اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے پاس تھا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) لاہور کے بچوں کی جانب سے نیاعالمی ریکارڈ قائم کیا، لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے طلبہ نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنایا۔
پاکستان کا انسانی جھنڈا بنانے میں10 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا ، اس سے قبل انسانی جھنڈا بنانے کا ریکارڈ بھارت کے پاس تھا۔بھارت کے 7368 طلبہ نے رواں سال انسانی جھنڈا بنا کر گنیز ورلڈ بک میں نام لکھوایا تھا تاہم پاکستانی طلبہ نے بڑے مارجن سے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا۔بھارت کے 7368 طلبہ نے رواں سال انسانی پرچم بنا کر گنیز ورلڈ بک میں نام لکھوایا تھا لیکن اب 10248 پاکستانی طلبہ نے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا.گنیز ورلڈ ریکارڈ نے 7 نومبر کو باضابطہ سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہوئے پاکستان کو مبارکباد پیش کی
منفرد ریکارڈ قائم کرنے کے بعد طلبہ نے خوب جشن منایا اور ملی نغموں کی دھنوں پر جھومتے رہے.قومی پرچم کے دلکش فضائی منظر نے قوم کی آنکھوں کو نئی جلا بخش دی.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button