صحت

مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس میں موجود اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈز لوگوں کو کینسر سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں

ان فیٹی ایسڈز کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

(ویب ڈیسک):محققین نے تحقیق میں پایا کہ اومیگا 3 کی اعلی سطح کے ساتھ مطالعہ کے شرکاء میں بڑی آنت، معدہ، پھیپھڑوں اور دیگر نظام ہاضمہ کے کینسر کی شرح کم تھی۔اسی طرح اومیگا 6 کی اعلی سطح 14 مختلف کینسروں کی شرح کو کم کرنے کا باعث بنی جن میں دماغ، میلانوما، مثانہ اور بہت کچھ شامل ہے۔
تحقیق کے سرکردہ محقق پروفیسر نے کہا کہ نتائج بتاتے ہیں کہ اوسط فرد کو اپنی خوراک میں ان فیٹی ایسڈز کو زیادہ سے زیادہ حاصل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔ واضح رہے کہ مچھلی کےتیل کے سپلیمنٹس کی ریسرچ 253,000 سے زیادہ شرکاء کے ڈیٹا پر انحصار کرتی ہے، اس پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر شرکاء نے غذائی سوالنامے پُر کیے اور کئی دہائیوں تک ان کی صحت کا جائزہ لیا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button