مشرق وسطیٰ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن

گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 92 مقدمات درج، 20 افراد گرفتار۔ ترجمان پنجاب پولیس

لاہور(نمائندہ خصوصی): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے صوبہ بھر میں ان ایکشن ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے 92 مقدمات درج کرتے ہوئے 20 افراد کو گرفتار کیا گیا، 390 افراد کو 06 لاکھ 42 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 28 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 23، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 413، صنعتی سرگرمی پر 31، اینٹوں کے بھٹوں کی 33 اور دیگر 14 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہا کہ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 2189 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 2694 مقدمات درج کئے گئے۔ 23306 افراد کو مجموعی طور پر 05 کروڑ، 44 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے اور 1407 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ رواں برس فصلوں کی باقیات جلانے کی 1591، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 20149، صنعتی سرگرمی کی 327، اینٹوں کے بھٹے کی 1078 دیگر مقامات کی 284 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والے 7085 گاڑیوں کے چالان، 681 کو بند، 01 گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیا گیا جبکہ رواں برس کے دوران شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 07 لاکھ، 56 ہزار 41 گاڑیوں کے چالان کئے گئے،01 لاکھ 59 ہزار 640 گاڑیوں کو بند، جبکہ 10 ہزار 24 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button