مشرق وسطیٰ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن

سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے ۔

لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈان کے دوران 56مقدمات درج کئے گئے اور 27افراد کو گرفتار کیا گیا۔ 534افراد کو تقریباً 09لاکھ روپے جرمانے عائد کئے گئے اور 135افراد کو وارننگ جاری کی گئی ۔
فصلوں کی باقیات جلانے کی 06، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 444، اینٹوں کے بھٹوں کی 23اور دیگر مقامات پر 03خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ اسی طرح رواں برس انسداد سموگ کریک ڈان میں مجموعی طور پر 3117ملزمان گرفتار ہوئے جن کے خلاف 2560مقدمات درج کئے گئے ۔ 32655افراد کو مجموعی طور پر 08کروڑ ، 49لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے ۔5923افراد کو وارننگ جاری کی گئی ۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں برس کے دوران فصلوں کی باقیات جلانے کی 1732، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 28929، صنعتی سرگرمی کی 330، اینٹوں کے بھٹے کی 1219، دیگر مقامات کی 294خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والے 7055 گاڑیوں کے چالان کئے گئے ، 709کو بند کیا گیا اور 01کا فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیا گیا۔ رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 07لاکھ ، 87ہزار 517 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔
01لاکھ 64ہزار 83گاڑیوں کو بند ، 10ہزار 33گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل اور زرعی ایریاز سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈائون میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button