مشرق وسطیٰ

پنجاب میں مصنوعی بارش کی مقامی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

ٹیکنالوجی کے میدان میں پنجاب ایک بار پھر آگے ۔مصنوعی بارش کی مقامی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ۔وزیراعلیٰ پنجاب کی تمام متعلقہ اداروں، سائنسی ماہرین کو کامیاب تجربے پر مبارک باد

لاہور (نمائندہ وائس آف جرمنی):‌محکمہ موسمیات کے مطابق جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور گوجر خان میں ’’ کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کے نتیجے میں بارش ہوئی ۔ماہرین کے مطابق دوپہر دو بجے’’ کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی گئی جس سے جہلم اور گوجر خان میں چند گھنٹوں بعد بارش ہوئی۔’’ کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کے اثرات لاہور پر بھی بارش کی صورت برآمد ہونے کا قوی امکان ہے۔ ماہرین نے بارش پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی بارش سے سموگ میں کمی لانے میں بڑی مدد ملے گی۔ افواج پاکستان کے سائنسی تحقیق اور ترقی کے ماہرین، آرمی ایوی ایشن، پارکو ، ماحولیاتی تحفظ کے ادارے اور پنجاب حکومت کے اشتراک عمل سے مصنوعی بارش منصوبے میں کامیابی حاصل ہوئی ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے تمام متعلقہ اداروں، سائنسی ماہرین کو مصنوعی بارش کے کامیاب تجربے پر مبارک باد دی ہے ۔ وزیر اعلی ٰ نے تمام ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ آج آپ کی محنت، لگن اور قابلیت سے صوبہ پنجاب نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بھی عوام اور تمام ٹیم کو مبارکبادپیش کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ الحمدللہ، آج بارش کی صورت میں اچھی خبر آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس متحدہ عرب امارات کے تعاون سے مصنوعی بارش برسانے کا تجربہ کیا گیا تھا۔ الحمدللہ اس مرتبہ سوفیصد اپنی مقامی مہارت اور ٹیکنالوجی سے کامیاب تجربہ کیاگیا ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button