کاروبار

چیف منسٹر سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بچوں کو 3ماہ کے آئی ٹی کورسز مفت کروائے جارہے ہیں، چوہدری شافع حسین

پاکستان کا مستقبل معیاری فنی تعلیم کے فروغ سے جڑا ہے اور پنجاب حکومت کا فوکس مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری پر ہے

لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ صوبے میں چیف منسٹر سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کامیابی سے جاری ہے،پروگرام کے تحت نوجوانوں کو پنجاب کے 17اضلاع میں ٹیوٹا کے 35اداروں میں آئی ٹی کے جدید شارٹ کورسز مفت کروائے جارہے ہیں ہیں،پہلے مرحلے میں 1000بچے اور بچیوں کو 3ماہ کے شارٹ کورسز کروائے گئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں 1370بچے کورسز کر رہے ہیں اور اس مرحلے کے امتحانات 28تا 30نومبر کو ہوں گے تیسرے مرحلے میں داخلہ کیلئے5876درخواستیں آچکی ہیں اور اس مرحلے کیلئے داخلہ ٹیسٹ 20نومبر کو ہوں گے کورسز کی تکمیل پر انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن بھی ہوگی جس سے روزگار کے حصول میں مدد ملے گی۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے چیف منسٹر سکل ڈویلپمنٹ پروگرام پر کی پیش رفت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کیلئے 200ملین روپے مختص کئے گئے ہیں اور اس پروگرام کے تحت بچوں کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ،گرافک ڈیزائن،ڈیٹا اینا لیٹکس،کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور دیگر کورسز کروائے جارہے ہیں،صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل معیاری فنی تعلیم کے فروغ سے جڑا ہے اور پنجاب حکومت کا فوکس مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری پر ہے،انہوں نے کہا کہ فنی تعلیم کو فروغ دے کر غربت اور بے روزگاری کے مسائل میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button