
اسلام آباد (نمائندہ وائس آف جرمنی): سپین کے پارلیمانی وفد نے کہا ہے کہ سپین یورپ کا پہلا ملک ہے جس نے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھائی۔ پاکستان کے سیاسی اور پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے بعد گفتگو میں سپین کے وفد نے کہا کہ اس سطح پر پاکستان کا دورہ کرنے والا سپین کا یہ پہلا وفد ہے۔ پاکستان اور سپین کے درمیان پارلیمانی سفارتکاری کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی سفارتکاری سے نئے باب کا آغاز ہو گا۔