اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پہلا اور آخری آپشن میاں نواز شریف ہیں، چوہدری برجیس طاہر

چوہدری محمد برجیس طاہر کا کہنا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی زندگی میں مشکلات کا سامنا رہا نواز شریف کے کارکن مشکلات کا مقابلہ کرنا بخوبی جانتے ہیں

ننکانہ صاحب مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن سابق گورنر وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت و بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا کہنا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی زندگی میں مشکلات کا سامنا رہا نواز شریف کے کارکن مشکلات کا مقابلہ کرنا بخوبی جانتے ہیں مشکلات سے گھبراتے نہیں بلکہ مقابلہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن کا احترام ضروری ہے ہمارا اثاثہ ہی پارٹی ہے،ہمارا اوڑھنا بچھونا ہی پارٹی ہے، بدتمیزی اور گالم گلوچ ن لیگ کے کلچر کا حصہ نہیں ہے،
کارکردگی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،اس موقع پر حلقہ این اے111 کے ورکروں کارکنوں کی بھاری تعداد موجود ہوگی، چوھدری برجیس طاہر کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ این اے111 اور پی پی132 میں تنظیم نو کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر کی گئی ہیں جس کا باقاعدہ اعلان عنقریب کر دیا جائے گا وہ گزشتہ روز حلقہ بھر سے آئے ورکروں کارکنوں شہریوں انجمن تاجراں،دکانداروں اور ریڑھی بانوں کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button