اہم خبریںپاکستان
مولانا فضل الرحمٰن نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے۔ محسن نقوی
باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال, محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تاریخ ساز کردار پر مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کیا
اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آمد، وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمٰن کی خیریت دریافت کی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تاریخ ساز کردار پر مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہماری ترجیح پاکستان اور پاکستانی عوام ہیں۔ سینیٹر کامران مرتضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔