اہم خبریںپاکستان

آئیڈیاز 2024: سی ویو پر کراچی شو کا انعقاد، فضائیہ کے جنگی طیاروں کا فلائی پاسٹ بھی پیش کیا جائے گا

کراچی شو کا آغاز نشان پاکستان سی ویو پر سہ پہر کے وقت ہوگا، جس میں پاک بحریہ کے فضائی اور بحری اثاثوں کے علاوہ ایس ایس جی کمانڈوز ہزاروں فٹ کی بلندی سے جمپ لگانے کا شاندار مظاہرہ کریں گے۔

کراچی(نمائندہ وائس آف جرمنی): دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے سلسلے میں سی ویو پر جمعرات کو شہریوں کے لیے ’کراچی شو‘ کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں تینوں مسلح افواج اپنے جنگی اثاثوں کے ساتھ شرکت کریں گی۔ پاک بحریہ کے سی کنگ ہیلی کاپٹرز کے علاوہ پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کا فلائی پاسٹ بھی پیش کیا جائے گا۔
کراچی شو کا آغاز نشان پاکستان سی ویو پر سہ پہر کے وقت ہوگا، جس میں پاک بحریہ کے فضائی اور بحری اثاثوں کے علاوہ ایس ایس جی کمانڈوز ہزاروں فٹ کی بلندی سے جمپ لگانے کا شاندار مظاہرہ کریں گے۔
تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے، جب کہ مختلف ممالک کے سفیر، مندوبین اور مبصرین بھی اس موقع پر مسلح افواج کی پیشہ ورانہ تربیت کا جائزہ لینے کے لیے موجود ہوں گے۔
کراچی شو میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 طیاروں کا فلائی پاسٹ ہوگا، جبکہ پاک بحریہ کے سی کنگ ہیلی کاپٹرز انسداد دہشت گردی آپریشن اور پیشہ ورانہ تربیت کا عملی مظاہرہ پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ، پاک بحریہ کے پیراٹروپرز مختلف ممالک کے جھنڈوں اور سبز ہلالی پرچم کے ساتھ ہزاروں فٹ کی بلندی سے سی ویو پر جمپ کریں گے۔
یہ کراچی شو آئیڈیاز 2024 کی دفاعی نمائش کے تسلسل میں شہر کے شہریوں کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button