مشرق وسطیٰ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن

گذشتہ 24 گھنٹوں میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 66 مقدمات درج، 32 افراد گرفتار۔ ترجمان پنجاب پولیس

لاہور: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ان ایکشن ہے اور پنجاب پولیس کے مسلسل اقدامات کی وجہ سے سموگ میں کمی آئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 66 مقدمات درج کرتے ہوئے32 افرادکو گرفتا ر کیا گیا۔ 687 افراد کو تقریباً 15 لاکھ 86 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائدکئے گئے جبکہ 138 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 41، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 547،صنعتی سرگرمی کی 05، اینٹوں کے بھٹوں کی 17 اور دیگر مقامات پر 05 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 2846 ملزمان گرفتار اور3437 مقدمات درج کئے گئے۔ 36279 افراد کو مجموعی طور پر 09 کروڑ، 22 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے۔6590 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔فصلوں کی باقیات جلانے کی 1881، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 29070،صنعتی سرگرمی کی 342، اینٹوں کے بھٹوں کی 1328 اور دیگر مقامات کی 318 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 6155 گاڑیوں کے چالان، 387 کو بند جبکہ 06 فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 08 لاکھ، 12 ہزار 388 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 01 لاکھ 66 ہزار 101 گاڑیوں کو بند، 10 ہزار 49 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button