اہم خبریںبین الاقوامی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کر دی

سلامتی کونسل کے 10 منتخب ممالک نے غزہ جنگ بندی کی قرارداد پیش کی تھی، غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد 11 بار پیش کی جاچکی ہے۔

نیو یارک (نمائندہ وائس آف جرمنی):‌اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کر دی، قرارداد الجزائر، گیانا اور سلوانیہ سمیت سلامتی کونسل کے 10 غیر مستقل ارکان نے پیش کی تھی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا پہلے بھی 3 بار غزہ جنگ بندی کی قراردادوں کو ویٹو کرچکا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی کے حق میں 14 اور مخالفت میں ایک ووٹ آیا۔ سلامتی کونسل کے 10 منتخب ممالک نے غزہ جنگ بندی کی قرارداد پیش کی تھی، غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد 11 بار پیش کی جاچکی ہے۔
اسرائیلی فوج کا شمالی غزہ میں آپریشن جاری ہے، جبالیہ میں بمباری سے 16 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیل فوج نے کمال عدوان اسپتال کا محاصرہ کر رکھا ہے، کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں، دواؤں، خوراک اور ایمبولنسوں کو بھی روک دیا گیا۔ اسرائیل نے شمالی غزہ کیلئے اقوام متحدہ کے 31 امدادی مشنز کو رسائی دینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button