ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفئیر کی سر براہی میں صوبہ بھر کے سرکاری ڈاکٹرز کاپنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت تربیتی نشست کا اہتمام
تربیتی ایجنڈا میں امپلانٹس کے فوائد اور تضادات،کلائنٹ کی مشاورت اور باخبر رضامندی،طبی تاریخ، جسمانی معائنہ بارے آ گاہی دی گئی
لاہور: ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفئیر ثمن رائے کی سر براہی میں صوبہ بھر کے سرکاری ڈاکٹرز، افسران کاپنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت امپلانٹ سے متعلق ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کے لئے لاہور کے جنرل ہسپتال میں تربیتی نشست کا اہتمام ہوا۔ اس تربیتی نشست میں صوبہ بھر کی ماہر خواتین ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفئیر ثمن رائے نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس ٹریننگ سے ماسٹر ٹرینرز کو امپلانٹ لگانے اور ہٹانے کے بارے میں علم اور مہارت سے لیس کر دیا گیا ہے تاکہ یہ ماسٹر ٹرینرز دیگر کو تربیت دے کر نئے ڈاکٹرز کی صلاحیت میں اضافہ ا ور،خاندانی منصوبہ بندی کے لئے لوگوں کو اعلیٰ معیار کی تربیت اور خدمات کو یقینی بنا سکیں گے۔اس ٹریننگ کے تربیتی ایجنڈا میں ماہر ڈاکٹرز کی تربیت میں پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کا تعارف،امپلانٹس کے فوائد اور تضادات،کلائنٹ کی مشاورت اور باخبر رضامندی،طبی تاریخ، جسمانی معائنہ وغیر ہ بارے تفصیل سے بتایا گیاہے۔اس تربیت سے فالو اپ اور سپورٹ سیٹریننگ اپ ڈیٹس اور ریفریشرز،آن سائٹ کوچنگ اور رہنمائی،جاری تشخیص اور تاثرات،تکنیکی مدد اور وسائل تک رسائی تربیتی ٹیم میں خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت میں تجربہ کار ٹرینرز،ماہر امراض نسواں اور ماہر امراض چشم،نرسیں اور دائیاں،امپلانٹ مانع حمل کے تکنیکی ماہرین کی خدمات میں نکھار پیدا ہو گا۔
آخر میں ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفئیر ثمن رائے نے تربیت مکمل کرنے والے ڈاکٹرز مین سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔